لطف انگیز
معنی
١ - مزہ دینے والا، لذت بخش، مزے دار۔ "جو وضاحتیں اور مراحتیں رقم کرتے ہیں ان کی بدولت نہایت لطف انگیز . لغت مرتب ہو گئی ہے۔" ( ١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ١٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لطف' کے ساتھ فارسی مصدر 'انگیختن' کا حاصل مصدر 'انگیز' لگانے سے مرکب 'لطف انگیز' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مزہ دینے والا، لذت بخش، مزے دار۔ "جو وضاحتیں اور مراحتیں رقم کرتے ہیں ان کی بدولت نہایت لطف انگیز . لغت مرتب ہو گئی ہے۔" ( ١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ١٥ )